2 Jun 2020

تربوز کے فوائد اور نقصانات جانیں

تربوز کے فوائد
تربوز ایک ایسا پھل ہے جو بے ئک وقت ہماری بھوک اور پیاس کو بجھاتا ہے تربوز میں92% پانی ہوتا ہے اس کے ایک کپ میں46کیلوریز ہوتی ہیں تربوز میں وٹامن اے،وٹامن بی،وٹامن سی،میگنیشیم،کیلشیم،سوڈیم،پوٹاشیم،زنک، کاپر اور فاسفوسر پایا جاتا ہےتربوز ہمیشہ نہار منہ کھائیں تربوز کھانے سے پہلے اور بعد میں پانی کا استعمال نہ کریں شوگر کے مریض تربوز کا استعمال نہ کریں یا کم کریں ترربوز کا زیادہ استعمال جسم میں پانی کی سطح کو بڑھا دیتا ہے جس سے جسم میں سوجن ہو سکتی ہے اس لیے ہر چیز کا استعمال اعتدال میں رہ کر ہی کیا کریں ایک دن میں اآدھا کلو سے زیادہ تربوز نہ کھائیں۔ تربوز کھانے کے چند فوائد دیکھتے ہیں۔
  • تربوز وزن میں کمی کا سبب بنتا ہے
  • تربوز میں شامل اجزائ جلد کے کینسر  سے محفوظ رکھتے ہیں
  • تربوز کا استعمال دل کی بیماریوں سے بچاتا ہے
  • تربوز کے استعمال سے جلد چمکدار اور بال خوبصورت ہوتے ہیں
  • تربوز میں موجود پانی ہاضمہ کو درست رکھتا ہے
  • تربوز پٹھوں اور ہڈیوں کو مظبوط بناتا ہے
  • تربوز کھانے سے بینائی تیز ہو جاتی ہے
  • تربوز دماغ کو تیز کرتا ہے اور یاداشت کو بہتر بناتا ہے